ایسیکس میں گیراج کی دیوار گرنے سے 12 سالہ لڑکا ہلاک

راچڈیل،اکتوبر۔ایسیکس میں ایک پراپرٹی پر گیراج کی دیوار گرنے سے کل ایک 12سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا پو لیس کو سینٹ جان روڈ، کلاکٹن میں شام 7بجے سے پہلے جائے وقوعہ پر بلایا گیا اس واقعہ میں دو افراد کو نقصان پہنچا ایسیکس پولیس نے بتایا کہ 30سال کے ایک شخص کو ملبے سے بچایا گیا جس کے بازو پر چوٹ آئی ہے۔ پیرا میڈیکس کی بہترین کوششوں کے باوجود ایک 12 سالہ لڑکے کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیاپولیس نے تصدیق کی کہ یہ جوڑا ایک دوسرے کو جانتا تھا لڑکے کی موت کو غیر مشتبہ قرار دیا جا رہا ہے اور کورونر کے لیے فائل تیار کی جا رہی ہے۔ تفتیش کی قیادت کرنے والے جاسوس انسپکٹر جیمز ہارڈنگھم نے کہا ہے کہ میرے خیالات وجذبات اس دکھ کی گھڑی میں متعلقہ افراد کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔ہم دیوار گرنے کے حقائق جاننے کے لیے اپنی انکوائری جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس نے عوام کے نام جاری کردہ ایک اپیل میں کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس ایسی معلومات ہے جو ہماری مدد کر سکتی ہے تو اسے ہمیں فوری کال کرنی چاہیے پولیس نے یہ بھی کہا کہ گیراج جس گھر سے منسلک تھا اسے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

Related Articles