امریکی صدرٹرمپ کے مجموعی اثاثوں میں 60 کروڑ ڈالر کی کمی

واشنگٹن، فوربس میگزین نے جمعرات کے روز ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گذشتہ ایک سال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجموعی اثاثوں میں 60 کروڑ امریکی ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ٹرمپ کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 2.5 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔
میگزین کے ذریعہ جاری 400 سب سے زیادہ دولت مند امریکیوں کی فہرست میں مسٹر ٹرمپ 339 ویں نمبر پر ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں وہ 64 پائیدان نیچے چلے گئے ۔ فوربس کے مطابق نیویارک میں ٹرمپ کی نو جائیدادوں میں تقریبا 32 اعشاریہ چھ کروڑ ڈالر کی گراوٹ آئی ہے ، جبکہ نیویارک کی پانچ املاک میں 12 اعشاریہ چار ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
مسٹر ٹرمپ کے بیشتر گولف کورسز اور کلبوں میں ایک اندازے کے مطابق 13 اعشاریہ سات کروڑ امریکی ڈالر کی گراوٹ آئی ہے۔ تاہم ، فلوریڈا کے پام بیچ میں واقع ان کے ’مار-اے-لاگو‘ کلب کی قیمتوں میں10 کروڑ امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا۔
فوربس میگزین کے مطابق مسٹر ٹرمپ کی دولت میں کمی کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ہوئی ہے جس نے بہت سی صنعتوں کو متاثر کیا ہے۔ ان صنعتوں میں ہوٹل ، گولف کورس اور کلب شامل ہیں جس میں مسٹر ٹرمپ نے اپنی زیادہ تر سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

 

Related Articles