کیمرون گرین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے آسٹریلین ٹیم میں شامل

سڈنی،اکتوبر۔انجرڈ ہونے والے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس کی جگہ کیمرون گرین کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کیمرون گرین کو جوش انگلس کی جگہ آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔آئی سی سی نے بھی کیمرون گرین کے متبادل کھلاڑی کے طور پر آسٹریلن ٹیم میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔ کیمرون گرین کے نام کی منظوری آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔یاد رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس کا گولف کھیلنے کے دوران ہاتھ انجرڈ ہو گیا تھا جس کے باعث وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

Related Articles