’’ساجد خان نے مجھے اپنا عضو صفر سے 10کے درمیان ’ریٹ‘ کرنے کا کہااداکارہ شرلین چوپڑا کا الزام
ممبئی،اکتوبر۔سنہ 2019ء میں متعدد خواتین کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزام کی زد میں آنے والے فلم پروڈیوسر ساجد خان کو بالی ووڈ سٹار سلمان خان کے رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 16میں شامل کیے جانے پر ایک ہنگامہ برپا ہے۔ وہ تمام خواتین سراپا احتجاج ہیں جنہوں نے ’می ٹو مہم‘ میں ساجد خان پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا۔ ان میں ایک اداکارہ شرلین چوپڑا بھی ہیں جنہوں نے اب مدد کے لیے سلمان خان کو پکار لیا ہے۔ویب سائٹ’بالی ووڈ ہنگامہ ڈاٹ کام‘ کے مطابق شرلین چوپڑا نے کہا ہے کہ ’’ساجد خان نے خود کو میرے سامنے برہنہ کر دیا تھا اور کہا تھا کہ میں اس کے عضو مخصوصہ کو صفر سے 10کے درمیان ’ریٹ‘ کروں۔ میں بگ باس کے ہآس میں جآں گی اور اسے ریٹ کروں گی۔ ‘‘بگ باس کے میزبان سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں شرلین چوپڑا نے لکھا کہ ’’سلمان خان!پلیزاس معاملے میں سٹینڈ لیں۔ اگر میں آپ کی قریبی خاتون دوست یا رشتہ دار ہوتی اور میرے ساتھ ساجد خان نے یہ گھٹیا حرکت کی ہوتی تو آپ پھر بھی اس کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیتے؟ سلمان سر، کیا آپ ساجد خان کی جنسی ہراسگی کی متاثرہ خواتین کے ’بھائی جان‘ بن سکتے ہیں۔‘‘واضح رہے کہ شرلین چوپڑا کے علاوہ ساجد خان پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کرنے والی اداکارآں میں جیا خان، مندنا کریمی، ڈمپل پآل، سلونی چوپڑا، ریچل وائٹ، سمرن سوری اور آہنہ کمارا شامل ہیں۔ ایک خاتون صحافی کرشمہ اوپادھیائے نے بھی ساجد خان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ ساجد خان کے بگ باس سیزن 16کا حصہ بننے پر گزشتہ مندنا کریمی احتجاجاً شوبز انڈسٹری ہی چھوڑنے کا اعلان کر چکی ہیں۔