پریانکا اور نک جونس اپنے دوست کی موت پر افسردہ

لاس اینجلس،دسمبر۔بالی ووڈ کی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے زیابیطس کے مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی این جی او بیونڈ ٹائپ ون کے سی ای او ٹام شیہر کے پیر کو انتقال پر دلی دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے شوہر امریکی گلوکار، گیت نگار اور موسیقار نک جونس کی ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ پریانکا نے تحریر کیا، بہت جلد چلے گئے ٹام شیہر، آپ کی کمی بہت زیادہ محسوس ہوگی۔ غمزدہ خاندان اور پیاروں کے ساتھ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں۔اس سے قبل نک جونس نے ٹام کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی تھی، اور اس پر کیپشن تحریر کیا، ٹام شیہر کی بے وقت موت نے بہت غمزدہ کردیا ہے، میں خوش نصیب ہوں کہ ٹام سے میری سات سال سے شناسائی تھی، وہ بہت اچھے دوست، مینٹور اور ساتھی تھے۔

Related Articles