تیونس میں دوسری بین الاقوامی فضائی نمائش کا افتتاح
تیونس،اکتوبر۔فضائی دفاع اور خلائی ترقی سے متعلق دوسری بین الاقوامی نمائش کا افتتاح یہاں جمعرات کے روز تیونس میں کر دیا گیا ہے۔ پانچ روزہ نمائش میں سعودی شاہی ائیر فورس کے عقاب نے ائیر شو میں حصہ لیا۔ انتہائی مہارت کے ساتھ شاہی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے رنگ برنگے دھویں کی ساتھ آسمان پر رنگ بکھیر دیے۔ جن سے دیکھتے ہی دیکھتے سبز اور سفید رنگ کا سعودی پرچم بن گیا۔ انٹرنیشنل ایرو سپیس اینڈ ڈیفنس ایگزیبیشن۔ کے نام سے شروع ہونے والی یہ نمائش پانچ دینے تک جاری تیونس کے ایک بڑے ائیر پورٹ پر جاری رہے گی۔ اس نمائش کی سرپرستی تیونس کے صدر قیس سعید کر رہے ہیں۔ آخری تین دنوں میں عوام کے لیے بھی نمائش کے دروازے کھول دیے جائیں گے اور عام شہری بھی ائیر شوز دیکھ سکیں گے۔نمائش میں فضائی دفاع اور خلائی ترقی کے موجوع پر مختلف اجلاس منعقد کیے جائیں گے اور شریک ملکوں کے درمیان تعاون کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔نمائش میں شرکت کرنے والے ملکوں کی فضائیہ سے متعلق ماہر ٹیموں کے علاوہ خلائی ماہرین کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔ اس لیے یہ ٹیمیں اپنے اپنے فضائی بیڑے میں شامل جنگی جہازوں کی مہارت کا اظہار ایر شو میں کریں گی۔ یہ اپنی طرف کی دوسری بین الاقوامی نمائش ہے۔سعودیہ ٹیم کی قیادت سعودی شاہی فضائیہ کے اعلیٰ ذمہ دار میجر جنرل پائلٹ طلال الغامدی کر رہے ہیں۔ میجر جنرل پائلٹ طلال الغامدی نے اس سلسلے میں بات سعودی وفد کی شرکت وزیر دفاع کی خصوصی ہدایت کی بدولت ہوئی۔ اس کے لیے تیونس کی طرف سے سعودی فضائیہ کو دعوت دی گئی تھی۔