ٹک ٹاک خریدنے کے لئے اوریکل کو منظوری ملی
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کو چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے اتوار کے روز صحافیوں کو بتایا کہ وال مارٹ بھی اس معاہدے میں حصہ لے گا۔ وہ ریاست ٹیکساس میں نئی کمپنی کی تشکیل دیکھے گا۔ امریکہ ٹک ٹاک چلائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں ایک تعلیمی پروگرام کے لئے پانچ ارب ڈالر کا عطیہ بھی شامل ہوگا۔
جمعہ کے روز بائٹ ڈنس نے کولمبیا کی ڈسٹرکٹ عدالت میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکہ میں ٹک ٹاک کو روکنے کو چیلنج کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرایا تھا۔