راک بینڈ پنک فلائیڈ نے یوکرین کیلئے ساڑھے 5 لاکھ پاؤنڈ اکٹھے کرلیے

لندن،دسمبر۔مشہور زمانہ برطانوی راک بینڈ پنک فلائیڈ نے جنگ سے متاثرہ یوکرین کیلئے ساڑھے 5 لاکھ پاؤنڈ اکٹھے کرلیے۔ڈیوڈ گلمور اور نک مسین نے ذاتی طور پر 50 ہزار پاؤنڈ عطیہ کیے جبکہ باقی رقم ایک گیت کے ذریعے جمع کی گئی۔8 سال بعد پنک فلائیڈ نے ’ہے ہے رائز اپ‘ نامی پہلا گانا ریلیز کیا تھا جس سے ساڑھے 4 لاکھ پاؤنڈ رقم اکٹھی ہوئی۔یہ گانا یوکرین کے لوک گانے کی طرز پر گایا گیا ہے۔ جمع شدہ رقم یوکرین کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اسپتالوں میں تقسیم کی جائے گی۔

 

Related Articles