ہندوستان کے نوجوان آج دنیا کو درپیش ہر چیلنج کا حل پیش کر رہے ہیں: لوک سبھا اسپیکر

سورت / نئی دہلی، اکتوبر ۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج سورت میں واقع بھگوان مہاویر وشو ودیالیہ میں طلباء کے ساتھ ہندوستانی جمہوریت میں نوجوانوں کا کردار کے موضوع پر بات چیت کی۔ اس موقع پر مسٹر برلا نے بھگوان مہاویر فاؤنڈیشن اور تمام طلبا کو لاء کالج کے افتتاح کے لیے مبارکباد پیش کی اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کے چیلنجوں کا حل یونیورسٹیوں سے نکلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تعلیمی پالیسی نہ صرف نوجوانوں کی فکری صلاحیت کو فروغ دے رہی ہے بلکہ یہ کثیر جہتی ترقی کی راہ بھی دکھا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دنیا کو درپیش چیلنجز کا حل یونیورسٹی کے کیمپس سے نکلے گا۔۔برلا نے واضح کیا کہ ملک اور ریاستوں میں بہتر قانون سازی کے لیے نوجوانوں کی فعال شرکت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورننس میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے طلباء کی سرگرم شرکت بھی ضروری ہے۔ آزادی کے امرت مہوتسو کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ آزادی کے بعد سے ہم نے پارلیمانی جمہوری نظام کو اپنایا ہے، جو اب بھی حکمرانی کا بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے پارلیمانی جمہوریت کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے۔ مسٹر برلا نے طلبا کو نصیحت کی کہ ملک کا قانون سب سے اوپر ہونا چاہیے اور تمام شہریوں کو ان کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے میں قانون کے طلا کا اہم رول ہوتا ہے۔ ۔ملک میں بڑھتی ہوئی اقتصادی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ آج اختراع اور تحقیق کی بنیاد پر ہندوستان کے نوجوان پوری دنیا کو درپیش چیلنجوں کو حل پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا تمام ملکوں میںاور زندگی کے پر شعبے میں ہندوستان کے نوجوان اعلیٰ سطح پر نمایاں رول ادا کر رہے ہیں۔ ملک کی مجموعی وراثت کے بارے میں مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستان کا نوجوان جسمانی عمر کے ساتھ ساتھ ملک کی قدیم تاریخ سے متاثر ہو کر روحانی دور کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے نوجوان اپنے روحانی ورثے سے وابستہ ہونے کی وجہ سے تناؤ اور ڈپریشن سے دور ہیں۔ مسٹر برلا نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کی سرزمین کو اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے قدیم ترین بہترین تعلیمی نظام میں فکری صلاحیت کی ترقی کے ساتھ ساتھ حساسیت اور انسانیت پر زور دیا گیا ہے۔ملک کے بڑھتے ہوئے پروفائل کا حوالہ دیتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ ہماری ترقی جمہوری اداروں اور جمہوریت پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنچایت سے لے کر پارلیمنٹ تک ہر فرد کو حقوق دیے گئے ہیں اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ امرت کال مہوتسو کے تناظر میں مسٹر برلا نے کہا کہ 2047 میں ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر شاندار ملک بن جائے گا اور اپنی مضبوط جمہوریت اور متاثر کن قیادت کی بنیاد پر دنیا میں اپنا صحیح مقام حاصل کرے گا۔ ملک کے جمہوری نظام کی مضبوطی کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ اقتدار کی آسانی سے منتقلی ہماری جمہوریت کی پاکیزگی کی مضبوطی ہے۔

 

Related Articles