ڈوین جانسن کی بیٹی کے ساتھ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیلیفورنیا،اکتوبر۔ہالی ووڈ کے معروف اداکار اورریسلر ڈوین جانسن جو کہ گھنٹوں میں صرف 4 گھنٹے ہی سوتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اداکار کے ساتھ انکی بیٹی صبح صبح کھیل رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ ریسلر ڈوین جانسن نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انکی بیٹی صبح سات بجے گیم کھیلنے کے لیے ان کو نیند سے اٹھا دیتی ہے۔بیٹی کے اصرار پر اداکار اپنی نیند خراب کر کے بیٹی کے ساتھ کھیلنے کو تیار ہوجاتے ہیں اور وہ انہیں آنکھیں بند کرنے کا کہہ کر ان کے چہرے پر پانی بھرا غبار پھاڑ دیتی ہے۔ڈوین جانسن کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کی بیٹی سے اظہار محبت کوسوشل میڈیا صارفین خوب پسندکر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارڈوین جانسن اپنی بیٹیوں کے ہمراہ سوشل میڈیا پرویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔