شاہ رخ خان کے بنگلے پر نصب ہیرے سے بنی ’نام کی تختی‘ غائب

ممبئی،مئی۔ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بنگلے کی دیوار پر نصب قیمتی ’نام کی تختی‘ غائب ہے لیکن گھبرانے کی بات نہیں کیوں کہ تختی چوری نہیں ہوئی بلکہ مرمت کے لیے دیوار سے ہٹائی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کا بنگلہ قائم ہے جس کی دیوار پر ’منت‘ کے نام کی تختی نصب تھی جسے مرمت کے لیے اتار لیا گیا، مذکورہ تختی کی بناوٹ میں ہیروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تختی سے ہیرے جھڑ رہے تھے جسے ٹھیک کرنے کے لیے ہٹایا گیا، نام کی تختی بنگلے کے دروازے کے پاس نصب تھی۔کہا جارہا ہے کہ تختی کی مالیت تقریباً 23 لاکھ روپے ہے، تختی کے غائب ہونے کی خبر سامنے آنے پر مداح بھی پریشان ہوگئے تھے۔

 

Related Articles