مودی نے پلکڑ حادثے میں لوگوں کی موت پر اظہار تعزیت کیا

نئی دہلی، اکتوبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرالہ کے پلکڑ ضلع میں ہوئے حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے قومی ریلیف فنڈ سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے کی ایکس گریشیا رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرالہ کے پلکڑ ضلع میں ایک حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پرارتھنا کی۔ وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ ہر زخمی کو 50,000 روپے دیے جائیں گے۔ جمعرات کی علی الصبح کیرالہ میں وڈکانچیری کے نزدیک منگلم میں سیاحوں کی بس اور ریاستی ٹرانسپورٹ کی بس کے ٹکرا جانے سے 9 افراد ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہوگئے۔

Related Articles