ہندوستانی ہاکی ٹیم آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی

میلبورن، اکتوبر۔ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 سے قبل نومبر 2022 میں پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کا سامنا کرے گی۔ ہاکی آسٹریلیا نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہندوستانی ٹیم 26 نومبر سے 4 دسمبر تک ایڈیلیڈ کے میٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیمیں کامن ویلتھ گیمز 2022 کے فائنل کے بعد پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔ جنوری 2023 میں بھونیشور-رورکیلا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے پیش نظر یہ سیریز ہندوستانی ٹیم کے لیے اہم ہے۔ ہندوستانی مردوں کی ٹیم، جو عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر ہے، بھونیشور میں اسپین اور نیوزی لینڈ کے خلاف ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2022-23 میں دو دو میچ کھیلنے کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوگی۔ہاکی آسٹریلیا نے کہا کہ ہندوستانی خواتین مئی 2023 میں آسٹریلیا کی خواتین ہاکی ٹیم کے خلاف بھی کھیلیں گی، حالانکہ ان میچوں کی تاریخوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ہاکی انڈیا کے نو منتخب صدر دلیپ ٹرکے نے کہا، "یہ مردوں اور خواتین دونوں ٹیموں کے لیے ایک شاندار موقع ہے۔ یہ میچز ایف آئی ایچ ہاکی مینز ورلڈ کپ بھونیشور-رورکیلا 2023 اور اگلے سال ہونے والے ایشین گیمز جیسے بڑے ایونٹس سے پہلے بہترین تیاری فراہم کریں گے۔ نومنتخب صدر نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی عالمی معیار کی ٹیم کے خلاف کھیلنا مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، اور ان ٹیسٹ میچوں کے انعقاد کے لیے ہاکی آسٹریلیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔”

 

Related Articles