فیصل بن فرحان اور بلنکن کا خطے کے حالات پر تبادلہ خیال

ریاض،اکتوبر۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ہفتہ کے روز اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں خطے اور عالمی حالات میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سعودیہ اور امریکہ کے درمیان تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔چند روز قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ثالثی میں یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی کامیابی کے بعد بھی بلنکن نے سعودی وزیر خارجہ سے بات چیت کی تھی۔ اس معاہدے کے تحت روس نے 10 قیدی رہا کئے تھے جن میں دو امریکی بھی شامل تھے۔بلنکن نے اس وقت کے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکہ یوکرین کی جانب سے قومیت سے قطع نظر ہوکر تمام جنگی قیدیوں کو اپنے مذاکرات میں شامل کرنے کو سراہتا ہے۔ہم اپنے سعودی شراکت داروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس انسانی اقدام میں مدد کی اور 10 غیر ملکی شہریوں کی واپسی میں سہولت فراہم کی۔ ان دس قیدیوں میں دو امریکی شہری بھی شامل ہیں جن کا ریاض میں ہمارے سفارت خانے کی ٹیم نے استقبال کیا۔ میں نے فون کال کرکے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

 

Related Articles