آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا کی خاتون ٹیم پہلے مقام پر

میلبورن، اکتوبر۔ آسٹریلیا کی خاتون کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس میںنٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رینکنگ میں بڑے فرق کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔ ہفتہ کو آئی سی سی کے جاری کردہ سالانہ اعدادوشمار کے مطابق، آسٹریلیا اب ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقہ پر 48 کے بجائے 51 ریٹنگ پوائنٹس کی برتری پر قائم ہے، جو کہ کھیل کے کسی بھی فارمیٹ میں کسی بھی بین الاقوامی مرد یا خاتون ٹیم کی اب تک کی سب سے بڑی برتری ہے۔ دوسرے نمبر پر ڈٹی ہوئی انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم پر ان کی برتری 14 سے بڑھ کر 18 پوائنٹس ہوگئی ہے۔ آسٹریلیا تین ریٹنگ پوائنٹس کی برتری حاصل کررکے 170 پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر قائم ہے جبکہ جنوبی افریقہ (119)، انگلینڈ (116)، ہندوستان (104) اور نیوزی لینڈ (101) بالترتیب دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹی 20 میں 299 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جو دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ سے 18 پوائنٹ زیادہ ہیں۔ اس فہرست میں نیوزی لینڈ تیسرے اور ہندوستان چوتھے نمبر پر ہے جب کہ جنوبی افریقہ ویسٹ انڈیز کو ہرا کر پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب تنزانیہ اور نیپال نے اپنی پوزیشن میں دو سلاٹ کی بہتری کرتے ہوئے فہرست میں بالترتیب 15 ویں اور 16 ویں پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ نمیبیا 21 ویں سے 17 ویں اور ہانگ کانگ 24 ویں سے 20 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ جرسی 22ویں، اٹلی 28ویں اور موزمبیق 33ویں نمبر پر ہے۔

Related Articles