ایمبر ہرڈ کے وکیل تبدیل ہونے کی وجہ سامنے آگئی

لاس اینجلس ،اکتوبر۔معروف امریکی اداکارہ ایمبر ہرڈ نے ایک بار پھر اپنے وکیل کو تبدیل کرلیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایمبر ہرڈ نے وکلاء کو اس لیے تبدیل کیا تاکہ وہ دو انشورنس کمپنیوں کو اپنے سابق شوہر، اداکار جانی ڈیپ کو ہرجانے کی ادائیگی پر مجبور کریں۔اس کیس میں اداکارہ کی نمائندگی فی الحال ڈیوڈ ایل ایکسلروڈ اور جے وارڈ براؤن کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، اداکارہ نے حال ہی میں متعدد انشورنس کمپنیوں سے اپنے قانونی بِلوں کو پورا کرنے کے لییجو کہ 15 ملین ڈالر سے تجاوز کر سکتے ہیں، کرک پاسیچ کو اپنی قانونی ٹیم میں شامل کیا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہتکِ عزت کے مقدمے کی سماعت شروع ہونے سے پہلے ہی ہرڈ کے اخراجات 8 ملین ڈالر سے زیادہ بڑھ گئے تھے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اداکارہ کی ٹیم ان بلوں کو پورا کرنے کے لیے گھر کے مالک کی انشورنس چاہتی ہے۔بیمہ کنندگان فی الحال ایمبر ہرڈ پر مقدمہ دائر کر رہے ہیں تاکہ وہ ہرجانے کے تصفیے میں حصّہ ڈالنے سے بچ سکیں کیونکہ اداکارہ نے کیلیفورنیا کے قانون کا استعمال کرتے ہوئے سابق شوہر جانی ڈیپ کو تقریباً 10.35 ملین ڈالرز کا ہرجانہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے کرک پاسیچ اپنی طرف سے اداکارہ کی مدد کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔خیال رہے کہ ورجینیا کی عدالت نے جانی ڈیپ کے ہتک عزت کے دعوے کا فیصلہ ان کے حق میں سناتے ہوئے ایمبر ہرڈ کو نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے اپنے سابق شوہر کو 15 ملین ڈالرز کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ جانی ڈیپ کو اپنی سابقہ اہلیہ کو 2 ملین ڈالر کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔

Related Articles