میں اچھا بیٹا، خاوند اور بھائی نہیں بن سکا، رنبیر کپور

ممبئی،اپریل۔حال ہی میں ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے رنبیر نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں بہت اچھا بیٹا، اچھا خاوند یا اچھا بھائی بن سکا۔ان کا کہنا تھا لیکن میری خواہش ہے کہ میں بہتر ہوجاؤں اور اہم بات یہ ہے کہ آپ کو اس بات کا ادراک ہو کہ آپ بہتر نہیں ہیں، اس طرح آپ جلد سیدھے راستے پر آجاتے ہیں۔اسی انٹرویو میں رنبیر نے یہ بھی کہا کہ جب بھی کیریئر میں مشکل وقت آتا ہے تو فیملی اور پیاروں پر انحصار کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اب باپ بننے کے بعد میں اپنے والدین کی زیادہ عزت کرنے لگا ہوں۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ آج اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کی تقاریب کی چند یادگار تصاویر بھی شیئر کیں۔

 

Related Articles