چینی ایپ پر پھر حکومت کی سختی، پب جی سمیت 118 چینی ایپ پر پابندی
ملک کی خودمختاری ، اتحاد ، ملک کی سلامتی اور معاشرتی نظام کے لئے خطرات کے پیش نظر لیا گیا فیصلہ
نئی دہلی، پب جی اور ایپ لاک سمیت 118 چینی موبائیل ایپ پر ملک میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ الیکٹرونکس اور انفارمیشن تکنالوجی کی وزارت نے آج کہا کہ ’ابھرتے خطروں کے مدنظر 118 موبائیل ایپ پر پابندی عائد کردی گئی ہے کیونکہ دستیاب اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ یہ ایپ ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھے جو ملک کی خودمختاری ، اتحاد ، ملک کی سلامتی اور معاشرتی نظام کے لئے خطرہ بن سکتے تھے ۔
جن 118موبائیل ایپ پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پب جی گیم اور ایپ لاک کے علاوہ وی چیٹ اور ایم وی ماسٹر بھی شامل ہیں۔ اس سے پہلے حکومت نے جون میں ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپ پر پابندی عائد کردی تھی ۔
وزارت کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسے ان موبائیل ایپ کے غلط استعمال کی شکایت مل رہی تھی ۔ یہ صارفین کا ڈاٹا چراکر غیرقانونی طور پر ملک کے باہر بھیج رہے تھے۔ڈیٹا اور معلومات باہری ممالک سے شیئر کرکے ایپس یوجرس اور ملک کی سلامتی کو بھی نقصان پہنچا رہے تھے جس کی وجہ سے ان ایپ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ایپ پر پابندی کے لئے وزارت داخلہ کے ماتحت ہندوستانی سائبر کرائم کمبی نیشن سینٹر نے بھی اس ایپ پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔