میرے والد ہی میرے دیوتا ہے:سنی دیول

ممبئی،ستمبر۔بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنی دیول کا کہنا ہے کہ انہیں اپنا دیوتا ڈھونڈنے کیلئے دور جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ مجھے اپنے والد کی صورت میں گھر میں ہی دیوتا مل گیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنی دیول نے اپنے والد دھرمیندر کی اداکاری کی تعریف کی اور بتایا کہ کس طرح والد ایک ہی دن کئی فلموں کی شوٹنگ کرلیا کرتے تھے۔سنی دیول نے دھرمیندر کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا جن میں ’اپنے‘ اور ’یملا پاگل دیوانہ‘ کے تین پارٹس بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاش میں اسی زمانے میں اداکاری کرتا جس میں میرے والد اداکار تھے۔سنی دیول کا کہنا تھا کہ دھرمیندر واحد اداکار ہیں جن کی تمام طرح کی اداکاری کو سنیما میں پسند کیا گیا اور انہوں نے کبھی بھی نئے کردار ادا کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا۔

Related Articles