ریاض میں چلتی گاڑی کی کھڑکی سے اسلحے کی نمائش، شہری گرفتار
ریاض،ستمبر۔سعودی عرب میں ریاض پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دو مقامی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل تھی جس میں دو مقامی شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔گاڑی کی کھڑکی سے ایک شہری اسلحے کی نمائش کرتے نظر آرہا ہے۔ریاض پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو حراست میں لیا ہے۔چلتی گاڑی سے کھڑکی سے باہر نکلنا خلاف قانون ہے۔ اس سے نہ صرف زندگی خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے دیگر راہگیروں کی سلامتی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ریاض پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا ہے۔