معصوم بچی کے ساتھ عصمت دری کرنے کے الزام میں ملزم کو پھانسی کی سزا کی کوشش کریں گے: شرما
بھوپال، ستمبر۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدھیہ پردیش اکائی کے صدر وشنو دت شرما نے کٹنی ضلع میں تین سال کی ایک معصوم بچی کے ساتھ عصمت دری کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ملزم کو پھانسی کی سزا ہو، اس کے لیے پوری کوششیں کی جائیں گی۔مسٹر شرما نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امیہٹامیں تین سال کی بچی کے ساتھ عصمت دری کاغیر انسانی افسوس ناک واقعہ نے پوری طرح ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پولیس نے 24گھنٹے کے اندر ہی ملزم کو پکڑ لیا ہے۔ ایسے حیوان کو مہذب سماج میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔انھوں نے کہا اس دل دہلانے والے واقعہ کی کورٹ میں شنوائی ہو اور ملزم کو پھانسی ہو، اس کے لیے تمام کوششیں کی جائیں گی۔کٹنی ضلع کے کیمور تھانہ میں تین سالہ ایک معصوم بچی سے عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ واقعہ کے بعد لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، لیکن ملزم پولیس کی حراست سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔حالانکہ بعد میں پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا۔ معصوم بچی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کی حالت سنگین ہے۔