نیرج ڈائمنڈ ٹرافی جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بنے

زیورخ، ستمبر۔ ٹوکیو اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے زیورخ میں ڈائمنڈ لیگ فائنل کے جیولین تھرو کا خطاب جیت کر ایک اور تاریخ رقم کی۔ جمعرات کو اپنی دوسری کوشش میں نیرج نے 88.44 میٹر کی دوری کے ساتھ جیولن پھینکا، جو انہیں جیت دلانے کے لیے کافی تھا۔ ورلڈ چیمپیئن شپ کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے فاتح کودیگر پانچ حریفوں کے خلاف کوئی مقابلہ نہیں ملا اور نیرج نے ڈائمنڈ لیگ کے فائنل میں آسانی سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نیرج نے اپنی دوسری کوشش میں 88.44 میٹر، تیسری کوشش میں 88 میٹر اور چوتھی کوشش میں 86.11 میٹر نیزہ پھینکا۔ نیرج کی پانچویں کوشش 87 میٹر تھی جبکہ ان کی آخری کوشش 83.6 میٹر تھی۔ چیک جمہوریہ کے جاکب واڈلیچ نے 86.94 میٹر کی بہترین کوشش کے ساتھ دوسر ی پوزیشن حاصل کی۔ اس سے قبل، چوپڑا نے انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد ڈائمنڈ لیگ سیریز کے لوزان مرحلے کو جیت کر دو روزہ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ فائنل جیتنے کے ساتھ ہی نیرج ڈائمنڈ لیگ ٹرافی جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے۔ وہ جولائی میں امریکہ میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی کارکردگی کے دوران کمر کی چوٹ کی وجہ سے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز (28 جولائی تا 8 اگست) نہیں کھیل سکے تھے۔ 24 سالہ ہندوستانی سپر اسٹار نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 26 جولائی کو لوزان میں 89.08 میٹر کی کوشش کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔

Related Articles