سلمان خان کی نئی فلم کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ممبئی،ستمبر۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم’ کسی کا بھائی کسی کی جان ‘کی پہلی جھلک منظرعام پر آگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اس فلم کے نام کا بھی اعلان کیا، انہوں نے ٹیزر کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ لکھا۔ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان صحرا میں موٹر سائیکل چلا رہے ہیں اور پھر وہ اسی مقام پر ایکشن دکھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔فلم کے پروڈیوسر خود سلمان خان ہیں جبکہ فرحاد سمجی اس فلم کی ہدایتکاری کریں گے فلم میں پوجا ہیج اور سلمان خان کی پسندیدہ اداکارہ شہناز گل مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ رواں سال 30 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Related Articles