جیجی حدید اور زین ملک کی علیحدگی، بیٹی کا نگران کون ہو گا؟
لندن،نومبر۔پاکستانی نڑاد برطانوی گلوکار زین ملک اور فلسطینی نڑاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید نے بیٹی کی پیدائش کے 13 ماہ بعد راہیں جدا کر لیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زین ملک اپنی 13 ماہ کی بیٹی ’خائی‘ کے مستقبل کے بارے میں کافی پریشان ہیں۔رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں کی علیحدگی کی وجہ جیجی کی والدہ سے زین کا مبینہ تنازع بنی ہے۔اس کے علاوہ اب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ زین ملک اپنی فیملی کے مستقبل کے بارے میں سخت فکر مند ہیں اور مبینہ طور پر وہ اپنی بیٹی’خائی‘ کی تحویل حاصل کرنے کے لیے کوئی بھی قانونی کارروائی کرنے سے گریز کریں گے۔واضح رہے کہ زین ملک نیخود بھی ایک طویل ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ’آپ سب جانتے ہیں کہ میں ایک پرائیویٹ بندہ ہوں اور اپنی نجی زندگی کو عام نہیں کرتا۔‘علیحدگی کے حوالے سے زین ملک کا کہنا ہے کہ ہمارے نجی معاملات کا دنیا کے سامنے تماشہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ اقدامات کرنے پڑے ہیں۔زین ملک نے اپنے پیغام میں اپنی بیٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے کوئی مشکل کھڑی کرنا نہیں چاہتے اور اسے وہ سب مہیا کریں گے جس کی وہ حق دار ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جیجی حدید اور زین ملک نے منگنی بھی نہیں کی ہے اور ماضی میں ان دونوں کے تعلقات کشیدہ بھی رہے ہیں۔