فرانسس ٹیافونڈال کے خلاف سنسنی خیز جیت کے ساتھ کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے

نیویارک، ستمبر۔امریکہ کے فرانسس ٹیافو نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن اسپین کے رافیل نڈال کو 6-4,4-6,6-4,6-3 سے ہرا کر یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ 24 سالہ کھلاڑی 2019 کے آسٹریلین اوپن کے بعد دوسری بار گرینڈ سلیم کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔، بغیر کسی خوف کے کھیلتے ہوئے ٹیافو نے تین گھنٹے 31 منٹ میں کامیابی حاصل کی۔ ٹاپ پانچ کھلاڑیوں کے خلاف ٹیافو کی یہ تیسری جیت ہے۔ وہ 2018 میں جان اسنر کے بعد فلشنگ میڈوز کے آخری آٹھ میں پہنچنے والے پہلے امریکی مرد کھلاڑی بن گئے۔ اس کے ساتھ وہ 2006 میں اینڈی روڈک کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ ٹیافو نے میچ کے بعد کہا، "میری خوشی کی کوئی حد نہیں ہے۔ میں اس پر یقین نہیں کر سکتا۔ میں نے ناقابل یقین ٹینس کا مظاہرہ کیا۔ مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہوا”۔ امریکی نے اپنے آخری دو مقابلوں میں نڈال کے خلاف ایک سیٹ جیتا تھا لیکن یہاں اس نے 2019 آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لیے نڈال کو 49 فاتحوں کے ساتھ دنگ کر دیا۔ ٹیافو کا اگلا مقابلہ روس کے آندرے روبلیو سے ہوگا جنہوں نے برطانیہ کے کیمرون نوری کو 6-4,6-4,6-4 سے شکست دی۔ اس شکست کے ساتھ ہی نڈال کا پانچواں یو ایس اوپن خطاب جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ درجہ بندی میں نمبر ایک نڈال کے ہارنے سے ان کے ہم وطن کارلوس الکاریز اور ناروے کے کاسپر رڈ کے نئے نمبر ون بننے کا راستہ کھل گیا ہے۔

Related Articles