سائرس مستری کی برقی شمشان میں آخری رسم ادا
ممبئی، ستمبر۔ٹاٹا سنز کے سابق چیئرمین سائرس مستری کا منگل کو یہاں برقی شمشان میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔54 سالہ مسٹر مستری اتوار کو مہاراشٹر کے پالگھر ضلع میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔مسٹر مستری کی آخری رسومات میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے، صنعت کار انیل امبانی اور ایچ ڈی ایف سی کے چیئرمین دیپک پاریکھ بھی شامل تھے۔