چھ سالہ انیشکا نے ملیشیائی شطرنج چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا

کوالالمپور، ستمبر۔ہندوستان کی چھ سالہ انیشکا بیانی نے اتوار کو یہاں سٹی مڈ ویلی میں ملیشائی ایج گروپ ریپڈ شطرنج چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا۔ دھیرو بھائی امبانی اسکول میں پہلی جماعت کی طالبہ نے آٹھ ممالک کے شراکت والے مقابلے میں ممکنہ چھ میں سے چار کے اسکور کے ساتھ انڈر 6 اوپن کیٹیگری میں جیت حاصل کی۔ انیشکا نے اس سال کے شروع میں حیدرآباد کے یوسف گوڈا میں منعقدہ آل انڈیا ایف آئی ڈی ای ریٹنگ شطرنج ٹورنامنٹ میں بہترین انڈر 7 کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر بھی کوالیفائی کیا تھا۔ انیشکا کی کوچ درگا ناگیش گٹولا نے کہا، انیشکا انتہائی باصلاحیت ہے اور یہ اس کی پہلی اور بڑی بین الاقوامی جیت ہے جہاں اس نے دنیا بھر کے بہترین کھلاڑیوں سے مقابلہ کیا، یہ اس کے لیے اچھا ہےاوروہ مستقبل میں اس طرح کے مزید ایونٹ کھیلے گی۔ انیشکا کی والدہ تنوشری بیانی نے کہا کہ انیشکا نے واقعی یہ چیمپئن شپ جیتنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ انہوں نے انیشکا کو مضبوط کھلاڑی بنانے کے لئے کوچ درگا ناگیش گٹولا کا شکریہ ادا کیا۔ انیشکا فی الحال اس سال کے آخر میں منعقد ہونے والی سنگاپور اوپن نیشنل ایج گروپ چیمپئن شپ کی تیاری کر رہی ہے۔

Related Articles