دفعہ 370 کو منسوخ کرانے میں غلام نبی آزاد نے بلواسط یا بلاواسط طورپر حکومت کی مدد کی: الطاف بخاری کا دعویٰ

سری نگر، اگست۔جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے اتوار کے روز کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے میں اگر کسی کا بلواسط یا بلاواسط رول رہا تو وہ غلام نبی آزاد کا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کشمیریوں کے پیٹ میں چھرا گھوپنے والامودی نہیں بلکہ غلام نبی آزاد ہے۔اُن کے مطابق غلام نبی آزاد آج کہہ رہے ہیں کہ پانچ اگست کی پوزیشن واپس لاوں گا لیکن جب وہ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر تھے اور دفعہ 370 کو منسوخ کرنے پر روک لگا سکتے تھے اُس وقت کچھ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا : تین سال کے بعد اب لوگوں کو پتہ چلا کہ پانچ اگست 2019 کو غلام نبی آزاد نے اسی دن کا سودا کیاتھا اور لوگوں کو اب اس کی پوری علمیت حاصل ہوئی ان باتوں کا اظہار موصوف نے اننت ناگ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔اپنی پارٹی کے چیف الطاف بخاری نے غلام نبی آزادکو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دفعہ 370 کو منسوخ کرانے میں اُس کا بھی برابر کا ہاتھ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پانچ اگست 2019 کو جب راجیہ سبھا میں دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے لئے بل پر بحث ہوئی تو اکثریت اپوزیشن کی تھی لیکن بل کے خلاف ووٹ پڑے اور اس میں غلام نبی آزاد نے کلیدی کردار ادا کیا۔اُن کے مطابق غلام نبی آزاد نے مودی جی کے ساتھ مل کر بل پاس کرائی اور آج وہ لوگوں کے غمخوار بنے بیٹھے ہیں۔الطاف بخاری نے کہاکہ غلام نبی آزاد پانچ اگست کی پوزیشن کو واپس لانے کی باتیں کررہا ہے لیکن میں اُن سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب آپ حزب اختلاف کے لیڈر تھے اور دفعہ 370 کے متعلق راجیہ سبھا میں لائی گئی بل پر روک لگانے کی پوزیشن میں تھے تو آپ نے اُس وقت کچھ نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ غلام نبی آزاد اُس وقت مودی کے ساتھ مل گئے اور بل کو پاس کرایا ۔اُس دن وہ (مودی جی ) آنسوں آپ کے لئے اور آپ نے آنسوں اُن کے لئے بہائے لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ کشمیریوں کے آنسوں کی طرف کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔الطاف بخاری نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کا اب بیوقف نہیں بنایا جاسکتا ہے انہیں معلوم ہے کہ غلام نبی آزاد نے کس کے ساتھ ہاتھ ملایا ۔اُن کے مطابق غلام نبی آزاد نے 5 اگست 2019 کو آج کے دن کے لئے سودا کیا تھا اور تین سال بعد لوگوں کو اس کی علمیت ہوئی کہ آزاد صاحب نے پیٹ پیچھے ایک بڑا سودا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آزاد صاحب کو شرم آنی چاہئے کہ وہ اب لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ کشمیریوں کے پیٹ میں چھرا گھوپنے والا مودی نہیں بلکہ غلام نبی آزاد ہے ۔انہوں بتایا کہ غلام نبی آزادنے راجیہ سبھا میں دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کی بل کو پاس کرانے میں بلواسط یا بلاواسط طور پر اپنا رول ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ آزاد صاحب نے کانگریس کا ووٹ مودی کے حق میں دیا اور آج اُس کا اصل چہرہ سامنے آیا ہے۔الطاف بخاری نے کہا: آزاد صاحب مودی کے ساتھ مل کر آپ کشمیریوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ہیں۔فاروق عبداللہ کی جانب سے غلام نبی آزاد کی حمایت کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں الطاف بخاری نے کہاکہ اُنہیں مجبوری ہے۔

 

Related Articles