یورپ میں شدید خشک سالی مزید بدتر ہونے لگی

برسلز ،اگست۔یورپی یونین کے محققین نیایک رپورٹ میں کہا کہ شدید خشک سالی یورپ کے بڑے حصوں کو ختم کررہی ہے اورصورتحال ’’بدترین‘‘ ہو رہی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں بارش سے اس صورتحال میں مددمل رہی ہے تاہم گرج چمک کے ساتھ آنے والے طوفان نقصان کا باعث بن رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کیمطابق یورپی یونین کی گلوبل ڈروٹ آبزرویٹری (جی ڈی او) کے تازہ ترین ماہانہ تجزیے نے مئی سے مسلسل گرمی کی لہروں اور بارش کی’’مسلسل کمی‘‘ کی وجہ سے مٹی کے خشک ہونے کے خطرے کو اجاگر کیا ہے،جی ڈی او نے گزشتہ رپورٹ کے ساتھ جاری کردہ اپنے انتباہ کو برقرار رکھا کہ یورپی یونین کا تقریباً نصف علاقہ خشک سالی کے خطرے سے دوچار ہے۔ماہرین نے حکومتوں کو صورتحال سے قبل ازوقت اقدمات اٹھانے کامشورہ دیا ہے۔

Related Articles