جوبائیڈن کا 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ،باضابطہ اعلان مؤخر

واشنگٹن،اپریل۔امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ 2024 میں دوبارہ انتخاب لڑنے کاارادہ رکھتے ہیں لیکن وہ ابھی تک اس کااعلان کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔وائٹ ہاؤس میں ایسٹر ایگ رول سے قبل این بی سی کے پروگرام ’’ٹوڈے‘‘میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بائیڈن نے کہا کہ ’’میں آیندہ صدارتی انتخابات میں امیدوارہونے کا ارادہ رکھتا ہوں مگرہم ابھی تک اس کا اعلان کرنے کو تیار نہیں ہیں‘‘۔جوبائیڈن نیکہاکہ 2024 میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کاارادہ رکھتے ہیں۔بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس دونوں نے کہا ہے کہ وہ مل کرانتخاب لڑیں گے۔این بی سی نیوزنے متعدد نامعلوم ذرائع کے حوالے سے خبردی ہیکہ وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ مشیران بائیڈن کی دوبارہ انتخابی مہم شروع کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے کوتیار ہیں۔اس معاملے سے آگاہ ایک ذریعے نے این بی سی کو بتایا کہ’’فیصلے کا حصہ توختم ہوچکا ہے، لیکن انھوں نے پہلے ہی جو فیصلہ کرلیا ہے،اس کا اعلان کرنا ابھی باقی ہے‘‘۔

Related Articles