’اگر پسند نہیں تو مجھے نہ دیکھیں‘ عالیہ بھٹ پھٹ پڑیں

ممبئی،اگست۔بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے خود پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔انہوں نے بالی ووڈ میں اقربا پروری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں پسند نہیں تو مجھے نہ دیکھیں، زبردستی نہیں ہے۔ان دنوں عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم براہمسترا کی پرموشن میں مصروف ہیں۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران فلم انڈسٹری میں اقربا پروری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ناقدین کو صرف اپنی اداکاری سے ہی جواب دے سکتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنا دفاع زبان سے نہیں کر سکتی، تنقید کرنے والوں کو صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ جسے میں پسند نہیں وہ مجھے نہ دیکھیں، کوئی زبردستی نہیں ہے، میں اپنی اہمیت فلموں کے ذریعے ثابت کروں گی۔انہوں نے کہا کہ اقربا پروری ہر انڈسٹری میں موجود ہے اور یہ ایک حد تک ہی آپ کو سپورٹ کر سکتی ہے، اس کے بعد آپ کو اپنا مقام ثابت کرنے کے لیے کچھ کر کے دیکھانا ہوتا ہے۔عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ تنقیدوں کو سنجیدہ نہیں لیتی، لیکن بْرا لگتا ہے، میں اپنی اداکاری سے مداحوں کی محبت اور عزت حاصل کی ہے۔ناقدین کے لیے گنگو بائی کاٹھیا واڑی اور ڈارلنگز جیسی فلمیں بہترین جواب ہیں۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ سمیت چند دیگر اداکاروں کو تواتر سے سوشل میڈیا پر ’نیپو کڈ‘ ( Kid Nepo) کہہ کر ٹرول کیا جاتا ہے۔

 

Related Articles