معروف اداکارہ جس نے ماں بننے کے خوف سے خود کو بانجھ کروالیا

نیویارک،مارچ۔ ماں بننا ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے مگر آپ کو یہ سن کر سخت حیرت ہو گی کہ امریکہ میں ایک لڑکی ماں بننے سے اس قدر خوفزدہ تھی کہ اس نے سرجری کے ذریعے خود کو بانجھ کروا لیا اور یہ لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ معروف اداکارہ ایبی رامسے ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی رہائشی 25سالہ ایبی کا کہنا ہے کہ 16سال کی عمر سے ہی میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ میں کبھی بچے پیدا نہیں کروں گی، کیونکہ کسی بیرونی چیز کی اپنے جسم میں موجودگی کا سوچ کر ہی میں خوفزدہ ہو جاتی ہوں۔ایبی رامسے کا کہنا تھا کہ ’’مانع حمل ادویات اور دیگر اشیاء￿ 100فیصد مو¿ثر نہیں ہوتیں۔ یہی وجہ تھی کہ میں ہمیشہ سے جنسی تعلق سے خوفزدہ رہی اور تلاش میں رہی کہ کوئی ایسا ڈاکٹر ملے جو اتنی کم عمری میں میری سرجری کرکے مجھے بانجھ بنا سکے۔ اب تک مجھے اس میں ناکامی ہوتی رہی۔ میں جہاں بھی جاتی، ڈاکٹر میری کم عمری کی وجہ سے آپریشن کرنے سے انکار کر دیتے۔ چند ماہ قبل بالآخر میں آپریشن کروانے میں کامیاب ہو گئی۔ ‘‘

 

Related Articles