سوڈان میں سیلاب متاثرین کے لیے سعوی عرب طرف سے امداد کی فراہمی

خرطوم/ریاض،اگست۔سعودی عرب کی طرف سے برادر ملک سوڈان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے شہریوں کے لیے خوراک، ادویات اور ملبوسات پر مشتمل امدادی سامان کی کھیپ فراہم کی گئی ہے۔خرطوم کے لیے دوسرا سعودی امدادی طیارہ خادم حرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز کیحکم پر گذشتہ روز سوڈان پہنچا۔منگل کو ریاض نے دو امدادی جہاز سوڈان روانہ کیے تھیجنہیں شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے امدادی سامان کے ساتھ روانہ کیا گیا تھا۔سعودی عرب سوڈان سمیت حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے دوسرے ممالک کی بھی مدد کررہا ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں بھی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجا ہے۔سوڈان میں دو سعودی عرب کے سفیرعلی بن حسن جعفر اور سوڈان کے حکومتی عہدیداروں نے امدادی سامان وصول کیا۔سفیر جعفر نے وضاحت کی کہ فراہم کردہ انسانی امداد سوڈانی شہروں اور گورنریوں میں سیلاب کی لہر سے متاثرہ افراد کی تکالیف کو دور کرنے میں مدد دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی دونوں ملکوں کے درمیان بھائی چارے کی عمدہ مثال ہے۔

Related Articles