روس نے اتحادیوں کو جدید ترین ہتھیاردینے کی پیش کش کردی

ماسکو ،اگست۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ہم جدیدترین ہتھیار اپنے اتحادی ممالک کو فروخت کرنے اور فوجی ٹیکنالوجی کی تیاری میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس کے نئے ہتھیار دیگر ممالک کے مقابلے زیادہ بہتر ہیں۔ماسکو میں اسلحہ کی نمائش کے موقع پر روسی صدر نے کہا کہ ہمارے ہتھیار حریف ممالک کے ہتھیاروں سے بہت زیادہ بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس کے لاطینی امریکا، ایشیا اور افریقا سے تعلقات مضبوط ہیں اور ہم اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کو جدید ترین ہتھیاروں کی پیشکش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ماسکو کے قریب آرمی 2022فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ ہم چھوٹے ہتھیاروں سے لے کر لڑاکا طیارے، ڈرون اور دیگر ہتھیار اتحادیوں کو فراہم کر سکتے ہیں اور ان ہتھیاروں کو حقیقی جنگی آپریشن میں ایک سے زیادہ بار استعمال کیا جاسکے گا۔روسی صدر نے کہا کہ ہم جدید ترین ہتھیاروں اور روبوٹیکس کی بات کررہے ہیں جن میں سے بیشتر دیگر ممالک کی ٹیکنالوجی سے کئی برس آگے ہیں۔

 

Related Articles