نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد بھارتی اداکارہ انجلی اروڑا نے بھی خاموشی توڑ دی

ممبئی،اگست۔بھارتی اداکارہ انجلی اروڑا کی حالیہ دنوں ایک نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی تھی۔ اداکارہ اس معاملے پر اب تک خاموش تھی تاہم گزشتہ روز اس نے خاموشی توڑ دی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ’لاک اپ‘ سے شہرت پانے والی انجلی اروڑا نے کہا ہے کہ ’’یہ ویڈیو جعلی ہے۔ ویڈیو میں کوئی اور لڑکی ہے، میں نہیں ہوں۔ لوگ میرا چہرا استعمال کرکے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مجھے ایسی کسی گھٹیا حرکت کی کوئی پروا نہیں ہے۔‘‘انجلی کا کہنا تھا کہ ’’جب لوگ مقابلہ نہیں کر پاتے تو بدنام کرنے کی کوشش شروع کر دیتے ہیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ میری بھی ایک فیملی ہے اور وہ بھی ایسی نازیبا ویڈیوز دیکھتی ہے۔ تم نے مجھے بدنام ہی کرنا ہے تو ایسے گھٹیا طریقے سے کیوں؟ میں نے کسی کے ساتھ کچھ برا نہیں کیا۔ میں بہت مضبوط ہوں مگر میرے والدین بھی ہیں۔ وہ مجھ سے کچھ نہیں کہتے لیکن جب لوگ انہیں میرے بارے میں کچھ کہتے ہیں تو اس وقت مجھے اور انہیں تکلیف ہوتی ہے۔ ‘‘

 

 

 

Related Articles