ٹرمپ نے آبے کے استعفی پر دکھ کا اظہار کیا

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کی صحت سے متعلق پریشانیوں کے پیش نظر اپنا عہدہ چھوڑنےپر دکھ کا اظہارکیا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کو نامہ نگاروں سے کہا،’’میں جاپان کے وزیراعظم اور میرے دوست شنزو آبے کو اپنی طرف سے نیک تمنائیں دینا چاہتا ہوں۔ہماری گہری دوستی ہے اور انہوں نے جن حالات میں استعفی دیا اس سے میں دکھی ہوں۔ وہ اپنے ملک سے بہت پیار کرتے ہیں اور انہوں جن حالات میں اپنا استعفی سونپا ہے اس کامیں ابھی تصور بھی نہیں کرپارہا ہوں۔وہ ایک عظیم انسان ہیں اور میں انہیں اپنا سب سے زیادہ احترام دیتا ہوں۔‘‘
مسٹر آبے طویل عرصےسے آنت سے جڑی بیماری سے پریشان ہیں اور اس کے پیش نظر انہوں ںے جمعہ کو اپنا استعفی سونپ دیا ۔
یہ دوسری بار ہے جب 65 سالہ مسٹر آبے نے خراب صحت کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔اس سے پہلے سال 2007 میں بھی انہوں نے خراب صحت کی وجہ سے استعفی دےدیا تھا۔ سال 2012 کے انتخابات میں مسٹر آبے بھاری اکثریت سے پھر اقتدار میں لوٹے تھے۔

Related Articles