فرانس میں ایپل کیخلاف مقدمہ دائر
پیرس ،اگست۔ فرانس میں سافٹ وئیر بنانے والی کمپنیوں نے ایپل کیخلاف مقدمہ دائر کردیا ہے ، ایپل کو اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام کا سامنا ہے ، فرانسیسی سافٹ ویئر ڈویلپرز نے کیلیفورنیا میں ایپل کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے، اپیل پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ حریفوں سے زیادہ قیمت وصول کر کے اپنی غالب مارکیٹ پوزیشن کا غلط استعمال کر رہا ہے۔درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل نے iOS آپریٹنگ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے موبائل فونز کے لیے ایپلی کیشنز کے واحد ذریعہ کے طور پر کمپنی کے ایپ اسٹور کو مسلط کرکے اپنی مارکیٹ پوزیشن کا غیر منصفانہ فائدہ اٹھایا۔