برٹش ائرویز کی وبا کے بعد پہلی بار منافع کی طرف واپسی

لندن ،اگست۔ برٹش ائرویز کے مالک آئی اے جی کی وبا کے آغاز کے بعد سے پہلی مرتبہ منافع کی طرف واپسی ہو گئی،گروپ نے کہا ہے کہ اس نے گزشتہ سال اپریل تا جون 810ملین پونڈ نقصان کے مقابلے میں اسی عرصے کے دو سال میں245ملین پونڈ آپریٹنگ منافع کمایا ہے۔ آئی اے جی کے چیف ایگزیکٹو لوئیس گیلگو نے کہا کہ تمام ائرلائنز پر طلب کی بحالی کے بعد ہم دوسری سہ ماہی میں وبا کے بعد پہلی مرتبہ منافع کی طرف لوٹ آئے ہیں اور صورتحال پورے سال منافع کی منظرکشی کرتی ہے، پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں ہماری کارکردگی گنجائش، لوڈ فیکٹر اور پیداواری اضافے کا مظہر ہے، ہمارا پریمیم لیزر مضبوط ہے جب کہ بزنس ٹریول بدستور بحالی کی طرف گامزن ہے، گروپ نے کہا ہے کہ اپریل اور جون میں ہیتھرو کے چیلنج والا محال کا مطلب یہ ہے کہ برٹش ائرویز کی گنجائش وبا سے قبل کی سطحوں کے 69 اعشاریہ ایک فیصد تک محدود ہے جو گزشتہ تین ماہ کے دوران 57 اعشاریہ 4 فیصد تھی، ائرلائن جس نے اس موسم گرما میں ہزاروں پروازیں منسوخ کی تھیں، جولائی، اکتوبر میں اپنی گنجائش کو تقریباً 75 فیصد تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جولائی اور اکتوبر کے دوران گروپ مسافروں کی مجموعی گنجائش 80 فیصد اور سال کی آخری ششماہی میں 85فیصد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، یہ پچھلی گائیڈنس کے مقابلے میں 2022ء کی دوسری ششماہی کے لئے 5 فیصد کمی کی حامل تعداد ہے، گروپ نے اس کا سبب ہیتھرو پر چیلنجز کو قرار دیا ہے۔ 12جولائی کو اسٹاف کی کمی کے باعث ہیتھرو نے 11ستمبر تک روزانہ ایک لاکھ مسافروں کو روانگی کا کیپ متعارف کرایا تھا جس کے باعث زیادہ پروازیں منسوخ کی جارہی ہیں۔

Related Articles