سابق فاسٹ بولر شعیب اختر گھٹنے کے آپریشن کیلئے سڈنی میں قیام پذیر
کراچی،جولائی۔ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر شعیب اختر گھٹنیکے آپریشن کے لئے ان دنوں سڈنی میں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میری سرجری کے لیے دعا کریں، امید ہے کہ جلد ٹھیک ہو جاؤں گا۔شعیب اختر نے اپنی رہائشگاہ سے سڈنی شہر کا خوبصورت نظارہ کرواتے ہوئے کہا کہ صبح جلدی اٹھ گیا تھا اس لیے ویڈیو بنا لی، انہوں نے اپنے اپارٹمنٹ کا نظارہ بھی کروایا۔قبل ازیں شعیب اختر نے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آسٹریلیا کی یہ خوبصورت صبح، آسٹریلیا میں پہلے بھی بہت اچھا ٹائم گزار چکا ہوں۔شعیب اختر کی جانب سے اس ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔