سری ہری نے 100 میٹر بیک اسٹروک فائنل میں جگہ بنائی
برمنگھم، جولائی ۔نوجوان ہندوستانی تیراک سری ہری نٹراج نے دولت مشترکہ کھیلوں کے پہلے دن جمعہ ( ہندوستان میں ہفتہ) مردوں کے 100 میٹر بیک اسٹروک کے فائنل میں جگہ بنالی۔ نٹراج نے سیمی فائنل-2 میں 54.55 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ چوتھا (مجموعی طور پر ساتواں) مقام حاصل کیا۔ جنوبی افریقہ کے 17 سالہ پیٹر کوٹزے نے دونوں سیمی فائنلز میں 53.67 سیکنڈز کا وقت لگایا۔ نٹراج 31 جولائی کو ہونے والے فائنل میں ہندوستان کوتیراکی کا دوسرا تمغہ دلانےکی کوشش کریں گے۔ اس سے پہلے تیراکی میں ہندوستان کا واحد کامن ویلتھ میڈل 2010 میں آیا تھا، جب پرشانت کرماکر نے پیرا سوئمنگ ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔