عامر خان کی بھتیجی ہونے کا پریشر ہے، زین خان

ممبئی،جولائی ۔اداکارہ زین ماری خان نے عامر خان کی بھتیجی ہونے کے پریشر کا ذکر کیا اور کہا کہ میں نے یہ نام اپنے کندھے پر اٹھا رکھا ہے۔حالیہ انٹرویو میں 27 سالہ زین ماری خان جو عامر خان کے کزن اور فلم ساز منصور خان کی صاحبزادی ہیں، نے اپنی فیملی اور حال ہی میں شروع کیے گئے اپنے پوڈکاسٹ ‘ڈروہ‘ سے متعلق گفتگو کی۔زین ماری خان جنہوں نے 2016ء میں فلم کپور اینڈ سنز کے ایک چھوٹے سے کردار سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، جس میں عالیہ بھٹ، فواد خان، سدھارتھ ملہوترا اور رشی کپور نے نمایاں پرفارمنس دی تھی۔وہ بعد ازاں نیٹ فلکس شو ’مسز سیریل کلر‘ میں نظر آئیں، جس میں منوج باجپائی، موہت رائنا اور جیکولین فرنینڈس نے نمایاں کردار ادا کیا۔جب اْن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اسٹار کڈ کے ٹیگ کو پسند نہیں کرتی ہیں؟ تو انہوں نے ’نہیں‘ میں جواب دیا اور بتایا کہ مجھے اپنے بیک گراؤنڈ کی شرط کے ساتھ آنا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے پس منظر سے پیار ہے، اس کا احترام کرتی ہوں، یہ قابل تعریف ہے، اسی وجہ سے مجھے کئی مراعات حاصل ہیں۔زین ماری خان نے یہ بھی کہا کہ دراصل میں ان مراعات کے غلط اور غیر منصفانہ استعمال کے خلاف ہوں۔انٹرویو میں اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا اْن پر عامر خان کی بھتیجی ہونے کی وجہ سے دباؤ رہتا ہے؟ تو انہوں نے اس کا جواب ہاں میں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں اس حقیقت سے واقف ہوں کہ میرا جن لوگوں سے تعلق ہے، میں نے اْن کا نام اپنے کندھے پر اٹھا رکھا ہے، وہ صرف مشہور نہیں بلکہ اپنے کام سے متعلق بہت سنجیدہ بھی ہیں۔زین ماری خان نے کہا کہ میں یہ بھی جانتی ہوں کہ اگر میں اپنا 100 فیصد نہیں دوں گی، پوری کوشش نہیں کروں گی یا اپنے کام سے اخلاص نہیں دکھاؤں گی تو اصل میں وہ زیادہ مایوس ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بطور اداکارہ میرے ناکام ہونے سے اْن پر اتنا اثر نہ پڑے، جتنا اس بات کا اثر پڑے گا کہ مجھے جو بھی کام ملا، چھوٹا یا بڑا، اْس کے لیے میں نے محنت و کوشش کی یا نہیں۔یاد رہے کہ عامر خان اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی، کرینہ کپور اس میں نمایاں کردار نبھارہی ہیں۔

 

Related Articles