معروف بھارتی اداکارہ فلم کی ریلیز سے قبل بولنے سے قاصر : ڈائریکٹر کا انکشاف
ممبئی،اپریل۔معروف بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو اپنی نئی فلم کی ریلیز سے قبل سخت بیمار ہو گئیں۔تیلگو فلم ڈائریکٹر گناسیکر نے انکشاف کیا ہے کہ سمانتھا رتھ پربھو انتہائی بیمار ہو گئی ہیں جس لیے وہ فلم کے پروموشنز میں شریک نہیں ہو پا رہی ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ لگاتار کھانسی اور بخار کے باعث سمانتھا بولنے سے قاصر ہیں اور ممکنہ طور پر فلم کی اسکریننگ میں بھی شریک نہیں ہو پائیں گی۔گناسیکر نے بتایا کہ اداکارہ سمانتھا اس وقت اپنے گھر پر ہیں ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ سمانتھا آٹوامیون کنڈیشن میوسیٹس (Myositis) کا شکار ہو گئی تھیں جبکہ انہیں اداکار ناگا چیتنیا سے علیحدگی کے بعد نجی زندگی میں بھی تبدیلیوں کا سامنا رہا ہے۔