نودیپ سینی کاؤنٹی میں ایک بار پھر چمک رہے ہیں

لندن، جولائی۔ہندوستانی تیز گیند باز نودیپ سینی کاؤنٹی کرکٹ میں اپنا شاندار سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کینٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے لنکا شائر کے خلاف میچ کے پہلے دن تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان تین وکٹوں میں سینی بھی ایک وقت میں ہیٹ ٹرک لینے کے راستے پر بھی تھے۔ دن کا کھیل بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکا اور لنکاشائر نے چار وکٹوں پر 112 رن بنائے ہیں۔لنکا شائر کی جانب سے کیٹن جیننگز اور لیوک ویلز زبردست تال میں چل رہے تھے۔ یہ دونوں اس بار بھی اچھے اسکور کی تلاش میں تھے لیکن سینی نے پہلی سلپ میں جیننگس کو آؤٹ کراکر اپنا پہلا وکٹ لیا۔ویلز اب کپتان اسٹیون کرافٹ کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ بنانے کے خواہاں نظر آرہے تھے۔ سینی نے 28 ویں اوور کی پانچویں گیند پر ویلز کو بھی آوٹ کردیا۔ وہ 35 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد روب جونز بیٹنگ کے لیے آئے۔ اس سے پہلے کہ وہ کچھ سمجھ پاتے، ایک اندر آنے والی گیند سیدھی ان کے پیڈ پر چلی گئی۔ امپائر نے انگلی اٹھانے میں دیر نہیں کی۔ اب سینی 30ویں اوور میں آئے اور وہ ہیٹ ٹرک پر تھے لیکن کپتان کرافٹ نے یہ گیند کھیلی اور سینی کو ہیٹ ٹرک نہیں کرنے دی۔ بارش کی وجہ سے زیادہ کھیل نہیں ہو سکا۔ سینی نے پہلے دن نو اووروں میں 45 رن دیکر تین وکٹ لیے۔اس سے پہلے کاؤنٹی میں ڈیبیو کرتے ہوئے نودیپ نے اپنی رفتار اور سوئنگ سے متاثر کیا، وارکشائر کے خلاف پہلی اننگز میں پانچ وکٹ لیے۔ دوسری اننگز میں بھی انہوں نے گیند کے ساتھ دھوم مچانا جاری رکھتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بارش کے باعث پورے دن کا کھیل نہ ہو سکا۔

Related Articles