حیرث نےنسل پرستی کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا دفاع کیا
ر کورونا وائرس کے خلاف کارروائی پر ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا
واشنگٹن، 28 اگست (اسپوتنک) امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نائب صدارتی امیدوار کملا حیرث نے نسل پرستی کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا دفاع کیا ہے اور کورونا وائرس کے خلاف کارروائی پر ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکہ میں ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد (جس میں ایک پولیس اہلکار افریقی نژاد امریکی شہری جیکب بلیک کی کمر کو سات بار گھونسا مارتا نظر آرہا ہے) نسلی امتیاز کے خلاف اتوار کے روز مظاہرے ہوئے تھے۔
محترمہ حیرث نے کہا ’’لوگوں کا غم و غصہ جائز ہے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’لوگوں کو بریونا ٹیلر، جارج فلائیڈ، احمد عربی اور بہت سے دوسرے لوگوں کے قتل کے بعد سڑکوں پر اترنا جائز ہے اور میں ان کی حمایت کرتی ہوں۔ ہمیں ہمیشہ پرامن احتجاج اور پرامن مظاہرین کا دفاع کرنا ہوگا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور مسٹر جو بیڈن نے بدھ کے روز مسٹر بلیک کے اہل خانہ سے بات کی اور ملکی صورتحال کو معمول پر لانے پر تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران انہوں نے کورونا وائرس کے سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ٹرمپ امریکی شہریوں کو کوڈ ۔19 سے بچانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا کے خلاف مسٹر ٹرمپ کی لاپرواہی اور نا اہلی نے اسے مہلک بنا دیا۔ اس کی وجہ سے ملک میں اب تک 180000 امریکی شہری ہلاک ہوچکے ہیں اور 58 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔