زیلنسکی نے روس پربربریت کا الزام لگایا

کیف، جولائی۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اوڈیسا کی بندرگاہ پر میزائل حملے کے بعد روس پر "بربریت” کا الزام لگایا ہے۔بی بی سی نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تازہ حملہ روس اور یوکرین کے درمیان یوکرین کی اناج کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کے تاریخی معاہدے کے ٹھیک ایک دن بعد ہوا ہے۔ تاہم یوکرین نے کہا کہ وہ اس واقعے کے باوجود اناج کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا کہ اس حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس پر اس معاہدے پر قائم رہنے پر بھروسہ کیوں نہیں کیا جا سکتا۔روس نے ابھی تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ دریں اثنا مسٹر زیلینسکی نے مستقبل میں ایسے میزائلوں کو مار گرانے کے قابل ہوائی دفاعی نظام کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا عزم کیا۔

 

Related Articles