ونس میکمہن نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے استعفیٰ دیا

اسٹیمفورڈ (امریکہ)، جولائی . ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے سربراہ ونس میکمہن نے اپنے خلاف جنسی استحصال کے الزامات کی تحقیقات کے درمیان استعفیٰ دے دیا ہے۔ تاہم وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر رہیں گے۔ میک مہن نے کہا کہ ان کی بیٹی اسٹیفنی میک مہن ان کی جگہ چیئرپرسن ہوں گی اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے صدر نک خان ان کے ساتھ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای بورڈ کی جانچ سے پتہ چلاہے کہ میک مہن نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک سابق پیرا لیگل کو جنسی زیادتی کے الزامات کو دبانے کے لیے 30 لاکھ ڈالر ادا کیے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ ونس نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ میں 77 سال کا ہوگیا ہے اور اب وقت ہے کہ میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے سی ای او اور چیئرمین کے عہدے سے ریٹائر ہوجاوں ۔ اتنے سال تک میرا سفر بہترین رہا ہے جہاں ڈبلیو ڈبلیو کو ہم نے ایک نئے مقام پر پہنچایا ۔ میں اپنی فیملی ،مداح اور سبھی ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

 

 

Related Articles