مسجد اقصیٰ پر وسیع دھاوا بولنے کا منصوبہ
مقبوضہ بیت المقدس،جولائی۔انتہا پسند یہودی گروہوں نے دو ہفتوں کے بعد مسجد اقصیٰ پر ہزاروں کی تعداد میں دھاوا بولنیکا منصوبہ بنایا ہے۔گروپوں کا کہنا تھا کہ یہ دھاوا دو ہزار سال قبل عبرانی کیلنڈر کے مطابق 9 اگست کو ہونے والے مبینہ ہیکل کی تباہی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔عبرانی چینل 7 نے انتہا پسند یہودی تنظیم بیادینو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں یہودی آباد کار ٹیمپل ماؤنٹ پر دھاوا بولنے کا منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے اسرائیلی حکام سے کہا کہ وہ بڑی تعداد میں دھاوا کو قبول کرنے کے لیے تیار رہیں۔تنظیم نے قابض حکام پر زور دیا کہ وہ دراندازی کرنے والوں کو ہدایت دینے، پینے کے پانی کی تقسیم، سایہ دار علاقوں کے قیام کو یقینی بنانے اور رکاوٹوں سے بچنے کے لیے ایک گائیڈ مقرر کریں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ انتہا پسند یہودی گروہ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے لیے ریلیاں نکال رہے ہیں، جسے مبینہ طور پر ہیکل کی تباہی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔