شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

کراچی، جولائی ۔ پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف اتوار سے گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔پی سی بی نے ایک بیان میں کہا کہ آفریدی پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے۔آفریدی نے پہلے ٹیسٹ میں پہلی اننگ میں کلیدی کردار ادا کیاتھا، انہوں نے 14.1 اوورز میں 58 رن پر چار وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کو 222 رن پر ڈھیر کر دیا تھا، لیکن انہوں نے سری لنکا کی دوسری اننگ میں صرف سات اوورز ڈالے اور تیسرے دن درد میں رہنے کے بعد میدان چھوڑ دیا تھا۔تاہم، وہ ٹیسٹ کے اختتام تک سری لنکا میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ رہیں گے، "جہاں ان کی ابتدائی بحالی اور انتظام، ٹیم کے طبی عملے کی نگرانی میں جاری رہے گا۔” آفریدی کو ابتدا میں ڈائیو لگانے کی کوشش کے بعد میدان میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا اوراس کے بعد انہیں گھٹنے کے گرد لپٹے ایک آئس پیک کے ساتھ دیکھاگیا۔

Related Articles