عراقی وزیراعظم نے شمالی کردستان میں ترکی کے مہلک حملے کی مذمت کردی

بغداد،جولائی ۔ عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے خودمختار کردستان میں ترکی کے توپ خانے سے حملے کی مذمت کی ہے اور اسے ملک کی خودمختاری کی ’’کھلی خلاف ورزی‘‘ قراردیا ہے۔عراقی حکام کے مطابق خود مختارکردستان میں بدھ کے روز گولہ باری سے نو شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔مصطفیٰ الکاظمی نے ٹویٹرپر ایک بیان میں کہا کہ ترک افواج نے ایک بارپھر عراق کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔انھوں نے عراقی شہریوں کی زندگی اور سلامتی کو پہنچنے والے نقصان کی مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ عراق جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتاہے۔

Related Articles