صومالیہ: امریکا کی الشباب کے ٹھکانوں پر بمباری، دو جنگجو ہلاک

موغہدیشو،جولائی۔امریکی فوج نے صومالیہ میں القاعدہ سے وابستہ شدت پسند تنظیم الشباب کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دو جنگجو ہلاک ہوگئے۔ امریکا کی جانب سے یہ حملہ ماہ مئی کے بعد پہلی بڑی کارروائی ہے۔امریکا کے افریقا کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ حملہ اتحادی فوج پر الشباب تنظیم کے حملے کے بعد صومالیہ کی حکومت کے تعاون سے کیا گیا۔دہشت گرد تنظیم الشباب کی وجہ سے صومالیہ، خطے اور امریکی مفادات کو دیر پا خدشات درپیش ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے ماہ مئی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی افواج کو صومالیہ سے واپس بلانے کے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے 500 سپیشل فورسز فوجیوں کو صومالیہ میں تعینات کیا تھا۔

 

Related Articles